نمرہ خان کے سابق شوہر کی ویڈیو پر متھیرا کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر کی جانب سے نمرہ کیلئے تحقیر آمیز الفاظ استعمال کرتی ویڈیو پر متھیرا نے بھی ردعمل دے دیا۔متھیرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نمرہ خان کے سابق شوہر اعظم کی جانب سے نمرہ کیلئے تحقیر آمیز الفاظ کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت افسوسناک اور بہت تکلیف دہ ہے انہیں یہ سن کر بہت دکھ ہوا۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے اندازہ ہے کہ ایک خاتون پر طلاق کےدوران کیا گزرتی ہے۔‘اداکارہ نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ ایک ایسے آدمی کو اہمیت کیوں دے رہے ہیں جوکہ مغرور ہے اور اسے کو ئی تمیز نہیں ہے ۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ان دونوں کے درمیان جو بھی ہوا وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، ہمیں اس پر اس طرح سرعام تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔‘متھیرا نے سوال کیا کہ ’آپ لوگ دوسری بڑی اداکاراؤں کے بارے میں ایسے بات کیوں نہیں کرتے ؟‘اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کسی کی تکلیف کو اپنی خبروں کی ہیڈلائنز بنانا بہت ہی تکلیف دہ ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب وہ بیمار ہو اور پہلے ہی اسپتال میں داخل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم لوگوں کے لیے ذہنی اذیت پیدا کرتے ہیں اور پھر ہم ذہنی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔