اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد بنی گالہ پہنچ گئے . چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو ایک بار پھر ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی .
اس موقع پر عمران خان نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی . چوہدری پرویز الٰہی نے وعدہ دہرایا کہ اگرعمران خان کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگائوں گا .
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی اور عمران خان نے پنجاب میں حکومت کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کر لیا گیا . قبل ازیں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محمود الرشید، میاں اسلم اقبال ، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام زیر غور ہیں .
. .