خلائی مخلوق کی محبت میں گرفتار ہونے کا دعویٰ کرنے والی برطانوی اداکارہ نے دوسری خواتین کو حیران کن مشورہ دے دیا
لندن(قدرت روزنامہ) گزشتہ سال خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغواءہونے اور خلائی مخلوق کے ایک فرد کی محبت میں گرفتار ہو کر اس کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کرنے کا دعویٰ کرنے والی برطانوی ماڈل و اداکارہ نے اب دوسری خواتین کو بھی مشورہ دے دیا ہے کہ وہ خلائی مخلوق سے اپنے لیے کوئی شریک حیات تلاش کریں۔ میل آن لائن کے مطابق 30سالہ ایمانوئیلا روز نامی یہ اداکارہ ماضی میں ایبی بیلا کے نام سے شہرت رکھتی تھی۔ لندن کی رہائشی ایمانوئیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے خلائی مخلوق سے تعلق رکھنے والے بوائے فرینڈ کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہے اور وہ جنسی لحاظ سے زمینی مردوں سے بدرجہا بہتر ہے۔
ایمانوئیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کئی بار خلائی مخلوق کے اس فرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکی ہے۔ایمانوئیلا نے یہ دعویٰ گزشتہ روز ٹی وی شو ’دی مارننگ‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔رپورٹ کے مطابق ناظرین کی بڑی تعداد نے ایمانوئیلا کے اس دعوے پر یقین کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی ذہنی صحت کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایمانوئیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ خلائی مخلوق نے اسے اس کے بیڈ روم سے اغواءکیا اور بیڈروم کی کھڑکی سے نکال کر اڑن طشتری میں لے گئی۔ایمانوئیلا نے بتایا کہ ”خلائی مخلوق سے ملنے کا تجربہ ایک خواب جیسا تھا۔ ایک رات بہت روشن سبزرنگ کی روشنی کھڑکی کے راستے میرے کمرے میں آئی اور اس نے مجھے فضاءمیں معلق اڑن طشتری تک پہنچایا، جس میں 5لوگ موجود تھے۔ ان کے جسم انسانوں جیسے ہی تھے لیکن وہ بہت لمبے اور دبلے پتلے تھے۔ ان میں سے ایک سے مجھے محبت ہو گئی اور اس نے بھی میرے ساتھ محبت کا اظہار کر دیا اور کہا کہ میں ان کے ساتھ وعدہ کرکے آیا ہوں کہ میں ان کے ساتھ واپس جاؤں گا تاہم میں تم سے ملنے دوبارہ آؤں گا۔ “ ایمانوئیلا نے یہ بھی بتایا تھا کہ خلائی مخلوق کے اس شخص کا تعلق ’اینڈرومیڈا گلیکسی‘ سے ہے۔