معاشی حالات کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کو قبول کیا، اس وقت جو معاشی حالات ہیں اس کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں .
انہوں نے ایک سیمینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف ہوا، صاف پانی اور صاف زمین بنیادی حق میں شامل ہے، ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ رہا ہو تو پائیدار ترقی کے اہداف کیسے حاصل کیے جا سکتے .


احسن اقبال نے کہا کہ 2022ء میں وزارتِ منصوبہ بندی ملی تو ترقیاتی بجٹ صرف 550 ارب رہ گیا، 2017ء میں ترقیاتی بجٹ کا ہدف 900 ارب روپے تھا جو آدھا رہ گیا .
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مبنی ہے، نوجوانوں کو ترقی کے مواقع نہ فراہم کیے گئے تو حالات سنگین ہونے کا خدشہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کریں . وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف صرف ہوا میں رہے تو کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں