معاشی حالات کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کو قبول کیا، اس وقت جو معاشی حالات ہیں اس کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے ایک سیمینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف ہوا، صاف پانی اور صاف زمین بنیادی حق میں شامل ہے، ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ رہا ہو تو پائیدار ترقی کے اہداف کیسے حاصل کیے جا سکتے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2022ء میں وزارتِ منصوبہ بندی ملی تو ترقیاتی بجٹ صرف 550 ارب رہ گیا، 2017ء میں ترقیاتی بجٹ کا ہدف 900 ارب روپے تھا جو آدھا رہ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مبنی ہے، نوجوانوں کو ترقی کے مواقع نہ فراہم کیے گئے تو حالات سنگین ہونے کا خدشہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کریں۔وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف صرف ہوا میں رہے تو کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک…

1 min ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

28 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

31 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

47 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

51 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

1 hour ago