فوری الیکشن کروایا جائے: مراد سعید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی آلہ کاروں کو گھر بھیجنا ہے اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ فوری الیکشن کروایا جائے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ابھی چل رہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے گھر میں گھس کر ان کی بیٹی کو ہراساں کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ قوم کھڑی ہو گئی ہے۔