جاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا،وجہ کیابنی؟ خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

ٹوکیو(قدرت روزنامہ)ڈیسکجاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا،وجہ کیابنی؟ خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے تفصیلات کے مطابق جاپانی شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا نے اپنے شہر کی فاتح ایتھلیٹ کا میڈل اپنے دانتوں میں دبا لیا جس پر تمغے کو تبدیل کردیا گیا . جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیںتو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اچانک شہر کے میئر تاکاشی نے ان کا میڈل تھام کر اپنے دانتوں میں دبا لیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کی گئی .

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں اس کے بجائے نیا تمغہ دے دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں