حکومت کا محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے حرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے متعلق بات کی ہے .


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماہ محرم میں جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی .
انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید یہ کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی . خیال رہے کہ پاکستان بھر میں یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ ر یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں