کوہ پیما سرباز خان کی ’مشن 14 سمٹ‘ کی جانب پیش قدمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کی ’مشن 14 سمٹ‘ کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔سرباز خان آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننا چاہتے ہیں۔
سرباز خان اس ہفتے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون کو سر کریں گے، گیشربرم کی جانب وہ بدھ کو پیش قدمی شروع کر دیں گے۔

سرباز خان آٹھ ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔واضح رہے کہ محمد علی سدپارہ اور شہروز کاشف ایسی 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔