نیلم منیر کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کو پسند آگیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی بیٹی پارل میں موجود ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بالوں پر سنہری رنگ بھی کروایا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے میرے بال کٹوانے اور بالوں کا رنگ بہت اچھا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘، ’چکر‘، ’قیامت‘، ’پیار دوانگی ہے‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔