اسٹیٹ بینک کا 2 تعطیلات کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) نےعاشورۂ محرم کے سلسلے میں 2 تعطیلات کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 8 اور 9 اگست 2022ء (پیر اور منگل) 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ کو عاشورہ کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 8 اور 9 اگست کو عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔