امریکی ڈالر مزید سستا، 225 روپے کا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 3 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک: کاروبار کا مثبت رجحان
ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔