غیر ملکی فنڈنگ کیس: عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 23 اگست کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔