راولپنڈی،زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے تین بچے جاں بحق ،تحقیقات شروع کردی گئیں
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک مدرسے میں رات کو زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے شدید بیمار ہوگئے بچوں نے مدرسہ انتظامیہ سے پیٹ درد ہونے کی شکایت کی
جس پر انہیں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ دو بچے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچے نے ہسپتال پہنچنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔یہ واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقے میں پیش آیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ موت کی وجہ کیا ہے ۔