موسم میں اچانک بڑی تبدیلی،آج سے پھر جل تھل ایک ، کہاں کہاں شدید بارشیں ہونے والی ہیں؟الرٹ جاری
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی والے تیاری کر لیں ۔ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے نو اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ۔ یہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل ہو گا ۔ موسلادھار بارش سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے۔
حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔آزاد کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ژوب، خضدار،بو لان، کو ہلو، لسبیلہ،آواران، زیارت اور بارکھان میں بارش متوقع ہے۔خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکا ڑہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
نارووال ،منڈی بہاؤالدین ، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپوراور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد اورکراچی میں بارش متوقع ہے۔میر پور خاص،عمرکوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،پشاور، کوہاٹ ،مالا کنڈ، خیبراورکرم میں بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں بھی بارش متوقع ہے۔