پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں بیک وقت 6 انکوائریز جاری، ایف آئی اے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش جاری ہے، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بیک وقت 6 انکوائریز ہورہی ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں انکوائریز جاری ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ایسے 13 اکاؤنٹس کی شناخت ہوئی ہے جن میں یہ رقوم منتقل ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جن بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں ان کو نوٹس جاری کیے گئے اور تمام تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کو طلب کیا گیا تھا، میاں محمود الرشید سمیت11 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔