اکشے کمار اور ریکھا کے رومانس کی خبر پر روینہ ٹنڈن نے تردید کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک بار اکشے کمار اور ریکھا کے رومانس کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔روینہ ٹنڈن، ریکھا اور اکشے کمار نے 1996ء میں ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس دوران ریکھا اور اکشے کمار کے رومانس کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار جو 1994ء میں فلم مہرہ میں بھی ایک ساتھ کم کرچکے تھے، بعد میں بھی انہوں نے کئی فلمیں ساتھ کیں، وہ 1995 سے خفیہ ڈیٹنگ کررہے تھے، ان دونوں کا بریک اپ 1998 میں ہوا۔ان دونوں کے پیار کے چرچے 90 کی دہائی میں زبان زد عام تھے، روینہ ہی نے انکشاف کیا تھا وہ 1995ء سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور اپنے رشتے کو پبلک نہیں کرنا چاہتے۔
بعد ازاں جب 1996ء میں فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی کی شوٹنگ کے دوران ریکھا اور اکشے کمار کے رومانس کی خبریں میڈیا میں آئیں تو روینہ ٹنڈن نے ان کی تردید کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اکشے کمار اور ریکھا کے درمیان کچھ بھی نہیں چل رہا، وہ تو ریکھا جی سے دور بھاگنا چاہتا ہے، وہ انہیں صرف اس لیے برداشت کررہا ہے کہ کہیں فلم اُس کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔
1998 میں روینہ ٹنڈن سے بریک اپ کے بعد اکشے کمار نے انٹرنیشنل کھلاڑی کی ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے ڈیٹنگ شروع کی اور کچھ سالوں بعد شادی کرلی، اس جوڑی کے 2 بچے ہیں، بیٹا 2002 میں جبکہ بیٹی 2012 میں پیدا ہوئی۔ادھر روینہ ٹنڈن نے بزنس مین انیل تھاڈانی سے شادی کی، اُن کے بھی ایک بیٹی اور بیٹے کی صورت میں دو بچے ہیں۔