انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔انٹربینک تبادلہ
مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہوکر 159 روپے 17 پیسے ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 160 روپے 10 پیسے ہے۔