حرا مانی کا تمام عورتوں کے لئے ایک واضح پیغام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حرا مانی، پاکستان کی ان اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں جو اپنی خوبصورتی کے علاوہ قابلیت اور کام کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔اداکارہ کا شوخ اور چنچل مزاج ان کے کردار کی عکاسی کرتا ہے اور ان کا معصومانہ انداز ہر کسی کو اپنا گرویدہ بناتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ایک واضح پیغام جاری کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ حرا مانی کی جانب سے یہ پیغام دنیا کی تمام عورتوں، بچیوں اور سب لڑکیوں کے لئے جاری کیا ہے۔
اس پیغام کے ذریعے حرا مانی نے کہا ہے کہ ’یہ پڑھیں یا چاہے کام کریں، انہیں ہر دم آگے بڑھنا ہے‘۔حرا مانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ، ’یہ گھر میں ہوں یا باہر ہوں، انہیں چین سے جینا ہے‘۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے پاکستانی گلوکار جواد احمد کا عورت پر بنایا گیا گانا بھی شیئر کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان بھر میں کچھ ایسے سنگین واقعات ہوئے ہیں جس کے بعد ہر اداکار عورتوں اور ان کی خفاظت کے لئے اپنی آواز کو بلند کر رہا ہے، اپنے طالبات حکومت کے سامنے رکھے جارہے ہیں ۔