کوئی محب وطن اپنے ملک کی سالمیت کےخلاف بات نہیں کرسکتا،ترجمان بلوچستان حکومت
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیاپراداروں کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی محب وطن اپنےملک کی سالمیت کےخلاف بات نہیں کرسکتا۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستان ہےتوہم ہیں،پاکستان سےہی ہماری پہچان ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بزنجو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ، متحد ہو کربیرونی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتاہے ۔