عائزہ خان کو پراڈا کے جوتے پہننا مہنگا پڑگیا؛ صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کو پراڈا کے جوتے پہننا مہنگا پڑگیا۔حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان کو امریکہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا؛ جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔
تصاویر میں اداکارہ سفید رنگ کی فراک میں بے حد خوبصورت لگ ہی ہیں،جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی وہیں کچھ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
عائزہ خان کو اس لباس کے ساتھ پراڈا کے جوتے پہنے بھی دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پراڈا کے جعلی جوتے پہنے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا۔