نادیہ حسین نے کیا اپنی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ٹاپ ماڈلز میں ایک نام نادیہ حسین کا بھی ہے۔نادیہ حسین اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے لئے انڈسٹری میں بے حد مشہور ہیں اور اب انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں نادیہ حسین نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو کورنٹائن بھی کرلیا تھا۔
تاہم اب وہ کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اب بھی خود کو کورونا کا مریض ہی تصور کرتی ہیں۔
اس حوالے سے نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود تاحال ان کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔
مداحوں نے ان سے فرمائش کی کہ وہ ایک ویڈیو کے ذریعے بتائیں کہ انہوں نے کورونا ہونے کے بعد کون سی میڈیسن لیں اور انہیں کن تکالیف اور مسائل کا سامنا رہا۔
اس پر نادیہ حسین نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ میڈیسن نہیں لیں اور انہیں زیادہ تکالیف کا سامنا بھی نہیں ہوا، اس لیے انہیں ویڈیو بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ نادیہ حسین کو 3 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ویکسینیشن کروانے کے باوجود وباء کا شکار ہوئی تھیں لیکن اب وہ 12دن میں ہی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں، انہوں نے 13 اگست کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔
نادیہ حسین نے کورونا کے منفی ٹیسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
View this post on Instagram