سلمان خان کی فلم سے نکالنے کی خبریں؛ بھارتی اداکارہ شہناز گل نے خاموشی توڑدی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلمان خان کی فلم سے نکالنے کی خبروں پر بھارتی اداکارہ شہناز گل کا بڑا بیان سامنے آ گیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری پوسٹ کی اور سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں روز میری ہنسی کا باعث بنتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور اس فلم میں مجھے بھی دیکھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ شہناز گِل سوشل میڈیا پر اپنی یہ اسٹوری شیئر کیے جانے سے قبل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہی تھیں جبکہ اب وہ دوبارہ اداکار کو فالو کرنے لگی ہیں تاہم سلمان خان نے شہناز گِل کو فالو نہیں کیا ہوا۔