سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700روپے کمی
کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالرز کی قیمت 1790ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت2700روپے کمی سی1لاکھ39ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت2315روپے کمی سی1لاکھ19ہزار170روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1560 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔