عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کوئی صداقت نہیں، تحریک انصاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان ٹیلی فون یا ویڈیو لنک رابطے کی تردید کر دی ہے۔سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کی امریکی سفیر بلوم سے ٹیلی فون یا ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت میں قطعاً کوئی صداقت نہیں۔
یہ سیاسی طور پر عمران خان سے خوفزدہ امپورٹڈ سرکار کی ان کے خلاف بہتان تراشی کی طے شدہ مہم کا حصہ ہے۔ ہمیں ایسے بہت سے جھوٹے دعوؤں کی توقع ہے اور ”ثبوت“ بھی آئیں گے۔