جشن آزادی کے موقع پر سائرہ یوسف کا معنی خیز پیغام

کراچی (قدرت روزنامہ)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے جشن آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔
سائرہ یوسف کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’آزادی کے مہینے میں غلامی کی زنجیروں میں لپٹا ہمارا پاکستان‘۔


سائرہ یوسف کا یہ ٹوئٹ انٹرنیٹ صارفین میں مقبول ہو گیا ہے۔اس ٹوئٹ کو تاحال سیکڑوں صارفین ری ٹوئٹ اور ہزاروں لائیک کر چکے ہیں۔
دوسری جانب اس ٹوئٹ کے کمنٹ باکس میں سوشل میڈیا صارفین ملک کی اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار سیاست دانوں کو ٹھہرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان کا 75واں جشن آزادی کل بروز اتوار منایا جائے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔