کراچی: ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھنے لگیں
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے اور ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھ رہی یں۔ذرائع کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل جہاں بارش کا سبب بن رہا ہے وہیں یہ سمندر میں طغیانی کا باعث بھی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر عوام کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کے ذریعے پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔