نئے پاکستان کا دعویدار جشن آزادی پر زہر اگلتا رہا، شیری رحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویدار جشن آزادی کی رات جلسوں جلوسوں کا شیڈول دے گئے۔عمران خان کی گزشتہ رات کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ایک شخص ملکی اتحاد اور ترقی کا نہیں بلکہ نفرت اور انتقام کا درس دیتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے جشن میں بھی پی ٹی آئی چیئرمین اپنی انا اور مفروضی بیانیے کا زہر اگلتے رہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بیرونی سازش، خط اور ایبسلیوٹلی ناٹ کے راگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مزید نفرت، تقسیم اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔