ساتھی اداکاراؤں کیساتھ برے رویّے پر رنبیر کپور کیخلاف مہم کا آغاز
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکاررنبیر کپور کے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ برے رویّے کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے۔
خواتین کی جانب سے رنبیر کپور کے خلاف بھارتی سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس مہم میں خواتین کا مطالبہ ہے کہ رنبیر کپور کو آنے والے پروجیکٹس اور فلموں سے آؤٹ کیا جائے۔
View this post on Instagram
خواتین کی جانب سے رنبیر کپور کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ لائیو شو میں جو بھونڈا مذاق کیا اس کے بعد اب اداکار کی پرانی دوست اور دیگر خواتین بھی ان کے منفی رویّے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور خواتین کی عزت نہیں کرتے اور خواتین کے معاملے میں وہ اپنے والد رشی کپور کے نقشِ قدم پر گامزن ہیں۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈز کی فہرست میں اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما کا نام سرِفہرست ہے اور اِن کو اسٹارز کے ساتھ منفی رویوں کے حوالے بھی وہ خوب شہرت رکھتے ہیں۔