کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کا کورنگی کازوے پانی کی سطح بڑھنے پر ٹریفک کے لیے پھر سے بند کردیا گیا ہے . .
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل اور بلوچ پل سے ایکسپریس وے بھیجا جا رہا ہے .
ٹریک پر پانی کے سبب متعدد ٹرینوں کی روانگی منسوخ
دوسری جانب ریلوے ٹریک پر بارش کا پانی آنے کے باعث آج بھی کئی ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے .
کراچی سے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس معطل رہیں گی . اس کے علاوہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کی گئی ہے .