پاک افغان سرحد کھول دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاک افغان طورخم سرحد مال بردار گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔طورخم سرحد پر کسٹمز سے کلئیر گاڑیوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی گئی۔نیو نیوز کے مطابق بارڈر پر پیدل آمدورفت بند رہے گی ۔ بارڈر کے دونوں طرف گاڑیاں رواں دواں ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح طالبان کے کل اور طورخم بارڈر پر کنٹرول کے بعد پاکستان کی طرف سے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا تاہم اب سرحد کو مال بردار گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔