سیلاب کے خطرے کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی پروازیں پشاور کور کے جوانوں نے 110 قیمتی جانیں بچا لیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شدید موسم کی وارننگ اور سیلاب کے خطرے کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی پروازیں، پشاور کور کے جوانوں نے 110 قیمتی جانیں بچا لیں . آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شدید موسم کی وارننگ اور سیلاب کے خطرات کے باوجود پشاور کور کے جوانوں نے کئی قیمتی جانیں بچالیں .

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محفوظ خاندانوں کو نکالنے کئے کامیاب پروازیں کیں . ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوازہ خیلہ میں پھنسے 110 افراد کو کانجو کینٹ سوات منتقل کیا گیا . ریسکیو کئے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ کی پہاڑیوں پر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرز جلد روانہ ہوں گے، ہیلی کاپٹرز کانجو کینٹ سوات میں موسم بہتر ہونے کے منتظر ہیں، سربراہ پاک فوج کی ہدایات کی روشنی میں کتنا بھی خطرہ کیوں نہ ہو پاک فوج عوام تک پہنچنے اور جانیں بچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی . دوسری جانب دیر اسکائوٹس کی جانب سے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا گیا ہے، دیر اسکاوٹس کنٹرول رومز کے نمبر بھی جاری کردیئے گئے ہیں، متاثرین سے استدعا کی گئی کہ وہ دیئے گئے موبائل نمبرز 03091311310 اور 03235780067 اور لینڈ لائن نمبر 0945ـ825526 پر رابطہ کر سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں