امریکہ سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں ٗ زلفی بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکہ سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں، ٹرمپ کے امریکی صدارت سے ہٹنے کے بعد میں نے ان سے بات کی تو ٹرمپ نے پوچھا کہ میرا دوست عمران خان کیسا ہے، زلفی بخاری کا دعوی . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری

نے کہا ہے کہ امریکا سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ملاقات میں ٹھیک ہو جائیں گے . پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے بڑے اچھے تعلقات تھے . انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدارت سے ہٹنے کے بعد میں نے ان سے بات کی تو ٹرمپ نے پوچھا کہ میرا دوست عمران خان کیسا ہے .
دوسری جانب امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہے . پاکستانی اکسیویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں . امریکی سفارتخانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری باعث فخر ہے . پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہیں . یہ خوش آئند امر ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ضرورت کا احساس کیا گیا ہے . پاکستان تو پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے امریکہ ہی نہیں‘ دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے کوشاں رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں