اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ایشیاء کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان بھارت کے مد مقابل ہونے جا رہاہے . پاکستانی شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا .
وہیں بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کی انجری سامنے آئی . فاسٹ باؤلر کے انجرڈ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ کے 2 باسٹ باؤلر حسن علی اور محمد حسنین کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے .
دوسری جانب بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی انجری کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں . ان کی جگہ لیگ اسپنر ایکسر پٹیل کو ٹیم میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں .