ندا اور یاسر چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور ان کے شوہر و اداکار یاسر نواز اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے۔اداکارہ ندا یاسرنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویرشیئر کی ہیں جس میں اداکارہ کو ان کے شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ساتھ مالدیپ کے خوبصورت مناظر کی سیر کرتے اور وہاں کے قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہاہے، اب تک ان تصاویر کو انسٹاگرام پر 38 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔