سارہ خان کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔سارہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں سارہ خان بالکل سادہ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں کہ ان کے مداح بھی اداکارہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس سے قبل سارہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں بیٹی عالیانہ کے ہمراہ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں جس میں وہ سوئمنگ کر رہی تھیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔