ارمینا خان نے حکومت سے اہم سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان ملک میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور اس سے مٹاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے حکومت پر برس پڑیں۔برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یک بعد دیگر دو ٹوئٹ کیے۔
پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، کے حوالے سے انگریزی اخبار کی خبر کی تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔


دریں اثناء دوسرے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے اہم سوال اُٹھاتے ہوئے حکومت سے دریافت کیا کہ ’’امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟‘‘۔


جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حکومتی امدادی کارروائی سے نالاں دکھائی دیئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائے گی

جب کہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اُس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہوجاتے۔