بلوچستان میں اب تک سیلاب کے باعث 270افراد جاں بحق ،13لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی
کوئٹہ(آن لائین نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک سیلاب کے باعث 270افراد جاں بحق ،13لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو اپنی مدد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیراعظم میاں شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے اوستہ محمد کے دورے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں بارشوں کا سلسلہ 13جون سے شروع ہوا جس میں اب تک 270افراد جاں بحق ہوچکے ہیں صوبے میں 13لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں جبکہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 1لاکھ 85ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں صوبے میں اب تک 5لاکھ مویشی اور 1لاکھ مرغیاں بھی ہلا ک ہوچکی ہیں ۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کے باعث اب تک 9لاکھ ایکڑ زرعی زمین بھی سیلاب سے تباہ ہوئی ہے جبکہ ہزاروں کلو میٹر روڈ، انفرسٹرکچر، ریلوے اور سڑک کے پل متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اب تک 1لاکھ 25ہزار لوگوں ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور 10لاکھ لوگوں تک پہنچا گیا ہے ۔