ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر میں چوری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹِک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے، چور گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔
ذوالقرنین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں پولیس کو ان کے بری طرح بکھرے ہوئے گھر کا جائزہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹک ٹاکر جوڑے نے بتایا ہے کہ وہ دونوں متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے 2 دن کے لیے خیر پور گئے ہوئے تھے، جب وہاں سے واپس آئے تو گھر کے لاک ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا تھا۔
ذوالقرنین نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ گلی کے چوکیداروں سے پوچھنے پر بھی کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ واردات کس وقت ہوئی، تاہم اس واردات میں ہمارا بہت سا قیمتی سامان چوری ہو گیا یہاں تک کہ چور یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے اور اب پولیس معاملےکی تحقیقات کر رہی ہے۔