عائشہ عمر کی بولڈ تصویر وائرل، اداکارہ تنقید کا شکار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر کی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔عائشہ عمر نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد اداکارہ مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔اس سے قبل عائشہ عمر کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہیں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں عائشہ عمر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کریم رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا۔عائشہ عمر نے جو لباس پہنا ہوا تھا اس کی قیمت 13 لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کسی کو بے انتہا پسند آئی جبکہ کچھ نے اتنا مہنگا لباس پہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ عائشہ عمر نے ’کراچی سے لاہور‘، ’کاف کنگنا‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔