عمران خان اتنا گرچکا ہے کہ وہ آرمی چیف ۔۔۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بھی بڑا اعلان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اتنا گر چکا ہے کہ وہ آرمی چیف کی تقرر کو سیاست اور الیکشن سے نتھی کر رہاہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ھوس میں اتناdesperateاورگر چکا ھےکہ آرمی چیف کی تقرری کوالیکشن اورسیاست سےنتھی کررہا ھے.
انشاءاللہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پہ آئین اورادارے کی بہترین روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی.اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ھوتےانشاءاللہ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے انٹرویو کے بعد پاکستانی میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں ، پی ڈی ایم رہنماوں کی جانب سے بھی بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے