سجل علی نے آریان خان کی تصویر شیئر کر دی

 

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے بھارتی شوبز انڈسٹری کے کنگ، شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر آریان خان کی تصویر کے ساتھ ایک بھارتی گانا بھی شیئر کیا ہے۔

سجل علی نے آریان خان کی تصویر شیئر کر دی
سجل علی کی جانب سے شیئر کی گئی آریان خان کی یہ تصویر 5 سال پرانی ہے جو آریان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 1 ستمبر 2017ء کو اپلوڈ کی تھی۔

 

سجل علی کی جانب سے آریان خان کی تصویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا پر صارفین اس وقت مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

کوئی سجل علی کے اس عمل کو خبروں میں رہنے کا ایک انداز قرار دے رہا ہے تو کسی کو سجل علی کا اپنے سے کئی سال چھوٹے لڑکے کی یوں تصویر شیئر کرنا پسند نہیں آیا ہے۔