خلیل الرحمان قمر کا اپنی بیوی اور بیٹی کیساتھ کیسا رشتہ ہے؟ سچائی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کا اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ رشتہ بہت ہی منفرد اور مختلف ہے . خلیل الرحمان قمر نے اپنی بیوی روبی خلیل اور بیٹی نوشاب خلیل کے ساتھ ایک انٹرویو دیا .

اس دوران خلیل الرحمان نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی اور بیٹی کی بات سنتے ہیں .

ڈرامہ نویس کی اہلیہ روبی جو کہ ایک ڈیزائنر بھی ہیں وہ ان کے ڈراموں میں کپڑے ڈیزائن کرتی ہیں .


روبی خلیل کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر بہت اچکے انسان ہیں اور ہم ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں . ان کی بیٹی نوشاب خلیل نے بھی انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے والد بھی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مناظر کو لکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں اور ہر تحریر کسی اور کو دینے سے پہلے ہمارے ساتھ شیئر کرتے ہیں .


خلیل الرحمان قمر کا اپنی بیٹی سے متعلق کہنا تھا کہ میں اسے کبھی کسی چیز کے لیے منع نہیں کرتا اور بیوی سے زیادہ میں اپنی بیٹی سے ڈرتا ہوں . اس سے قبل ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے ساتھ خاتون کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر خلیل الرحمان کا ردعمل سامنے آیا تھا . خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران لیک ہونے والے آڈیو سکینڈل پر خصوصی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے، میں اس لیک ہونے والے آڈیو سکینڈل کے حوالے سے پہلا اور آخری انٹرویو دے رہا ہوں تاہم میں وضاحت نہیں دیتا .


انہوں نے کہا کہ شروع میں جب میں نے حقوق نسواں کے خلاف آواز اٹھائی تو انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی اور مجھے ٹال دیا لیکن میرے خلاف پروگرامز لگائے اور ایک مقبول اینکر (عامر لیاقت) نے میری توہین کی، اللہ ان کی روح کو سکون دے کیونکہ انہوں نے بعد میں مجھ سے معافی مانگ لی تھی
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں ایک گناہ گار انسان ہوں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہوں، صرف اللہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں . انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو 3 سال پہلے لیک ہوئی تھی لیکن اس وقت اسے دبا دیا گیا اور اب دوبارہ لیک کی ہے، اسے ہائپ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے .
ڈرامہ نویس کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، اپنے ملک میں اور اپنے تصور کے ساتھ کھڑا ہوں، میں بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں منتخب ہوں اور ایسی سازشوں کا سامنا کروں گا تو اب یہ میری کردار کشی کر رہے ہیں .
یاد رہے کہ ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی تھی . سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی تھی جسے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان سے جوڑا جا رہا تھا .


ٹیلیفونک گفتگو میں خلیل الرحمان قمر ایک خاتون سے پوچھتے ہیں کہ آپ ملنے کیوں نہیں آئیں؟ جس پر شادی شدہ خاتون جواب دیتی ہے کہ میں اکیلی آنا چاہتی تھی مگر میرا شوہر بھی ساتھ جانے کے لئے تیار ہوگیا . جس پرخلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں آنا تھا تو ایک میسج کر دیتی، جس پر خاتون کہتی ہے کہ آپ کو یقین نہیں تو میں اپنی تصویر بھیج دیتی ہوں . تاکہ آپ کو یقین ہو جائے کہ میں تیار بیٹھی ہوں .
خاتون نے کہا کہ آپ کے پاس آرہی تھی مگر شوہر نے ساتھ جانے پر اصرار کیا،اب میں شوہر سے بھی ناراض ہو کر بیٹھ گئی ہوں، اگر شوہر میرے ساتھ آتے تو میں آپ کو میسج کر کے بتا دیتی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)


جس پر خلیل ارلرحمان قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے، تصویر بھیجنا چاہتی ہو تو بھیج دو تمہیں دیکھ کر اچھا لگے گا . اگر آج نہیں تو کل یا پرسوں مل لیں گے، جب کوئی مسئلہ نہ ہو اور دماغی سکون ہو تب مل لیں گے . ڈرامہ نگار خاتون سے محبت کی باتیں کرتے نظر آئے تاہم اب خلیل الرحمان قمر کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا صارف زیر بحث لا رہے ہیں .
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیاب ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے . انہوں نے بہت سارے مشہور ڈرامیں اور فلمیں لکھی ہیں جن میں صدقے تمہارے، میرے پاس تم ہو، پنجاب نہیں جاؤں گی اور حال ہی میں لندن نہیں جاؤں گا کے ساتھ بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں