آئمہ بیگ کا نیا انداز ، مداحوں کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئمہ بیگ پاکستان کی ایک گلوکارہ اور سانگ رائٹر ہیں اور اب تک انہوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے پاکستان اور اس سے باہر بھی بہت نام کمایا ہے۔حال ہی میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کا ایک نیا انداز دیکھا گیا ہے۔آئمہ بیگ کی جانب سے ان کے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بالوں کو ایک نیا انداز دیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ایک سلون میں موجود ہیں جہاں پر ان کے بالوں کو ایک نیا اور بہتر انداز دیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے بالوں کو ’بے بی لک‘ دیا ہے اور اسکے ساتھ ہی انہوں نے گول فریم کے چشمے بھی پہن رکھے ہیں جس کی وجہ س وہ بہت cute نظر آرہی ہیں۔