کراچی (قدرت روزنامہ) روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا .
روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئی، امدادی سامان میں چاول،خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیا شامل ہیں .
اس موقع پر روسی قونصل جنرل ،وزارت خارجہ ،این ڈی ایم اے افسران ایئرپورٹ پر موجود تھے ، روسی قونصل جنرل نے امدادی سامان متعلقہ حکام کے حوالے کیا . امدادی سامان سندھ حکومت کے صوبائی وزیر رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا . اس سے قبل جرمنی، ٹوکی اور امریکا سمیت کئی ممالک بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد روانہ کر چکے ہیں . سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا پاکستان کو سیلاب متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئیں ہیں .