کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے 7 ہزار ٹینٹ آئے جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں بے نظیر ٹاؤن میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کے اندر
پانی نکال کر آبادی کو بحال کریں گے .
مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا سے صرف 7 ہزار ٹینٹ آئے ہیں جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے . سیلابی امداد پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے، جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ مدد کریں . دوسری جانب روس کا طیارہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لےکر کراچی پہنچ گیا . روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے2 کروڑ روبل سے زائد مالیت کی امداد بھیجی گئی ہے، امداد روس کی سول ڈیفنس اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکی وزارت نے بھیجی ہے . روس سے پاکستان بھیجی گئی امداد میں 5 میٹرک ٹن چاول، 5 میٹرک ٹن سورج مکھی کا تیل شامل، ڈبوں میں پیک دودھ اورگوشت شامل ہیں . روس سے بھیجی گئی امداد میں پانی صاف کرنےکے فلٹر اور خیمے بھی شامل ہیں . سیلاب زدگان کو درپیش خیموں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے دس افراد پر مشتمل فیملی کے لیے 30 اور 30 افراد پر مشتمل گھرانے کے لیے بھی 30 بڑے خیمے بھیجے گئے ہیں، سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی 10 بڑے ٹینٹ اس امدادی سامان کا حصہ ہیں .
. .