پاکستان

میں اپنی بیوی کو مارنا نہیں چاہتا تھا بلکہ مجھ پر حملہ سارہ نےکیا، میں مرنے ہی والا تھا کہ جان بچانے کیلئے میں نے سارہ کو ۔۔۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کے فارم ہاوس میں بیوی کے قتل میں نامزد ملزم کا کہنا ہے کہ اسے شک تھا کہ بیوی غیر ملکی ایجنٹ ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کے واقعے کی تفتیش کے سلسلے میں اہم پیش ہوئی ہے، ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے کہا کہ اسے شک تھا کہ بیوی غیر ملکی ایجنٹ ہے اور اسے قتل کرنا چاہتی ہے، بیوی پر یہ شک بھی تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ افیئر ہے تاہم بیوی نے اس معاملے پر مطمئن کر دیا تھا۔ملزم نے مزید بتایا کہ 3 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، مقتولہ کا نام سارہ تھا اور وہ اس کی تیسری بیوی تھی،

جبکہ پہلی بیوی کا نام بھی سارہ تھا۔سارہ نے گزشتہ رات میرا گلا پکڑ لیا تھا، جبکہ صبح بھی وہ میرے قریب آئی اور میرا گلا پکڑ لیا، ایسا لگا میرا گلا ٹوٹ جائے گا میں مر جاوں گا، تب سارہ کو دھکا دیا تو وہ نیچے گر گئی، لیکن سارہ نے دوبارہ حملہ کیا تو ورزش والا آلہ اس کے سر پر دے مارا، جس سے کمرے میں خون جمع ہو گیا اور میں گھبرا گیا۔ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سارہ کو زخمی حالت میں اٹھا کر ٹب میں ڈال دیا اور پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے اور پھر خود کمرے میں موجود خون صاف کرنے لگا۔ اس دوران والد سے بھی رابطہ کیا اور انہیں سب کچھ بتایا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد پولیس کے سینئر کو اطلاع دی۔ دوسری جانب پولی کلینک ہسپتال میں متقولہ سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔مقتولہ کے سر، ماتھے اور بازؤں پر زخم کے نشانات موجود تھے۔تاحال سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔مقتولہ کی لاش پولی کلینک کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔

جبکہ اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ کے مطابق جمعے کی صبح ساڑھے نو بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد کی پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہاؤس سے شور کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بظاہر اپنی بیوی سارہ انعام کو جم میں استمال ہونے والے ڈمبل سے مسلسل وار کرکے قتل کیا اور پھر لاش کو بیڈروم سے غسل خانے میں منتقل کر دیا۔متقولہ کے جسم کے اوپر حصے پر شدید تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقتولہ کنیڈا کی شہری ہے۔اسلام آباد پولیس نے کینیڈا کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔مقتولہ ماہر معاشیات بھی ہے۔مقتولہ کے دو بھائی اور والد امریکا میں کام کرتے ہیں۔مقتولہ سارہ ایک اکاؤنٹنگ فرم میں کام کر رہی تھی۔۔

سینئر صحافی ایاز امیر نے بہو کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ بہو کے قتل کے بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔ واردات کے وقت بیٹے شاہنوار کے نشے میں ہونے سے متعلق سوال پر ایاز امیر نے کہا اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے۔ز امیر کے بیٹے شاہنواز نے نئی کہانی سنادی

متعلقہ خبریں