نواز الدین صدیقی نے اپنی بیٹی کی نایاب تصویر شیئر کردی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نواز الدین صدیقی نےاپنی بیٹی شوریٰ کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔بھارتی فلم میں اپنی محنت سے مقام بنانے والے نواز الدین صدیقی جو کم ہی اپنی فیملی اور بچوں سے متعلق بات کرتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی یادگار تصویر شیئر کی۔
انہوں نےڈاٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنی صاحبزادی شوریٰ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ’ تمہاری مسکراہٹ سے زیادہ قیمتی کچھ بھی نہیں‘۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز الدین کی صاحبزادی شوریٰ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔مداحوں نے تصویر پر تبصرے کیے، ایک نے تعریفی کلمات میں شوریٰ اور نواز الدین صدیقی کی آنکھوں میں مماثلت کا تذکرہ کیا۔
یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 2009ء میں عالیہ صدیقی سے شادی کی تھی اور شوریٰ 2011ء میں پیدا ہوئی۔نواز الدین نے اس سے قبل اپنی بیٹی کا ذکر اپنی جلد آنے والی فلم ہڈی کے تناظر میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ شوریٰ نے ان کے کردار پر شروع میں کیسا ردعمل دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی پریشان ہوگئی تھی، جب اُس نے مجھے عورت کے لباس میں دیکھا تاہم اب صورتحال بہتر ہے، وہ جان گئی ہے یہ صرف کردار کی ضرورت ہے۔نواز الدین صدیقی آخری بار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ہیروپنتی 2 میں دکھائی دیے، ہالی ووڈ فلم سمیت اُن کے کئی پروجیکٹ اس وقت پائپ لائن میں ہے۔
View this post on Instagram