سجل علی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دینے پر یاسر حسین کی حمایت کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دینے پر اداکار یاسر حسین کی حمایت کردی۔گزشتہ دنوں سے ملک میں سیلاب کے بحران کے درمیان ٹورانٹو میں ہونے والے ایوارڈ شو میں شرکت پر پاکستانی ستاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں کو تو بہت بھاشن دیتے ہو ہر چیز میں اب کی بار خود منہ اٹھا کر کنیڈا چلے گئے۔جس پر اداکار یاسر حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کام سے آیا ہوں بھائی جیسے تو جاتا ہوگا کام پہ، جیسے کرکٹ ٹیم میچ کھیل رہی ہے، جیسے سنیما کا ٹکٹ بیچنے والا اپنا کام کر رہا ہے اور باقی سب بھی، ویسے تو بھی اپنے کام سے کام رکھ نا۔
اس پوسٹ پر ساتھی اداکارہ سجل علی نے یاسر حسین کی حمایت کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ بالکل صحیح۔اس سے قبل اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصویر میں سجل علی گلاسس میں بے حد کیوٹ لگ رہی تھیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
تصویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔