صوبے میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ امن و امان سے چل رہا ہے: انعام غنی

(قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ امن و امان سے چل رہا ہے۔

آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے اسلام پورہ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

انعام غنی نے کہا کہ موجودہ امن و امان میں تمام مکاتب فکر کی کوششیں شامل حال ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان شاءاللّہ! محرم الحرام اور 12 ربیع الاول کے دوران بھی امن و امان برقرار رہے گا۔